فلورنس نائٹ اینگل زمین کے قریب سے گزرنے کو تیار

جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کے نام کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا- یہ سیارچہ  مصر کے 30 اہراموں جتنا بڑا ہے اور یہ  زمین کے انتہائی قریب سے گزرے گا۔ جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس سیارچے  کا نام فلورنس رکھا گیا۔  فلورنس  زمین سے صرف 70 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ جو کہ انتہائی کم فاصلہ ہے۔ بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ سیارچہ زمین سے ٹکراۓ گا اور زمین پر تباہی پھیل جائے گی۔  تاہم ناسا کے مطابق فلورنس  کا زمین سے ٹکرانے کا کوئی امکان نہیں۔ ناسا کی تاریخ میں زمین کے قریب سے گزرنے والا اب تک کا  یہ سب سے بڑا سیارچہ ہے۔

جدید نرسنگ کی بانی فلورنس نائٹ اینگل کے نام کا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا

Comments

comments